ساہیوال (پ ر)متحدہ ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے یوم ختم نبوت اور عشرۂ ختم نبوت کامیابی کے ساتھ منائے جانے پر تمام مکاتیب فکر کا شکریہ ادا کیا ہے۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ نے مختلف شہروں کے دورے سے واپسی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے پنجاب حکومت کو توہین مذہب سمیت دیگر معاملات کا سہارا لے کر اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے میں ملوث این جی اوز کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے تھے سنٹر فار سوشل جسٹس نامی تنظیم کے منفی پروپگنڈے کے بعد مناسب کارروائی کی جائے۔وفاقی وزارتِ داخلہ کے امریکی ادارے سے فنڈنگ لینے والی پاکستانی این جی اوز کے خلاف کارروائی کے احکامات پر عمل در آمد کے بجائے اس کی سربراہی کو انتہائی حساس پنجاب پرزنر کمیٹی کارکن بنا دیا گیا ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔عبداللطیف خالد چیمہ نے اس پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ احرار فاؤنڈیشن اور شعبہ خدمت خلق کے تحت سوات کے مضافات میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔مزید برآں عبداللطیف خالد چیمہ 12ستمبر کو ممتاز عالم دین مولانا ظفر احمد قاسم کے انتقال پر تعزیت کے لئے وہاڑی جائیں گے