تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

وحیِ الہٰی کے ذریعے حاصل ہونے والا علم دین ،دنیا و آخرت میں کام آنے ہیں. عبداللطیف خالد چیمہ

چیچہ وطنی ( )مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ وحیِ الہٰی کے ذریعے حاصل ہونے والا علم دین ،دنیا و آخرت میں کام آنے ہیں،اسلام رزق حلال کی سخت تلقین کرتا ہے ،علوم وفنون کے ذریعے حاصل ہونے والی استطاعت کو بھی اگر اللہ کی مرضی کے مطابق استعمال کیا جائے تو پھر یہ بھی عبادت کا درجہ رکھتی ہے ،اِن خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم ختم نبوت مرکزی مسجد عثمانیہ اور دارالعلوم ختم نبوت جامع مسجد چیچہ وطنی میں زیر تعلیم درجہ ناظرہ ودرجہ حفظ قرآن کریم کے طلباء کے والدین سے میٹنگ میں کیا ،اِس موقع پر قاری محمد قاسم،مولانا منظور احمد ،حافظ حبیب اللہ رشیدی ،حافظ محمد جاوید اقبال ،قاری محمد سدید ،حکیم حافظ محمدقاسم ،قاضی عبدالقدیر اور دیگر حضرات بھی موجود تھے ،مولانا منظور احمد نے اِس موقع پر کہاکہ والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی قرآن ودینی تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ ایک اچھے مسلمان اور اچھے شہری بن سکیں،حافظ محمد جاوید اقبال نے کہاکہ کامیاب زندگی گزارنے کے لیے بچوں کو دینی تعلیمات آراستہ کرنے کی ضرورت ہے ،حکیم حافظ محمد قاسم نے کہاکہ د ارالعلوم ختم نبوت میں طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی کی جاتی ہے تاکہ ہمارا مستقبل روشن ہوسکے اجلاس کو بتایا گیا کہ اِس سال سے ناظرہ اور حفظ قرآن کریم کی کلاسوں میں تعلیم الاسلام ،عقائد اسلام ،احکام اسلام اور فقہ الاطفال کا ایک منتخب نصاب شامل تعلیم کیا جارھاہے اور آئندہ سال چند نئی کلاسوں کا اجراء بھی زیر غور ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.