تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

میاں نواز شریف کو بھارتی موقف کو اجاگر کرنے کے بجائے پاکستان کا موقف اجاگر کرنا چاہیے تھا ۔حکیم محمد قاسم

میاں نواز شریف کو بھارتی موقف کو اجاگر کرنے کے بجائے پاکستان کا موقف اجاگر کرنا چاہیے تھا ۔حکیم حافظ محمد قاسم
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیے تھا ،انہیں ارض پاک کے خلاف بولنے کے بجائے ارض پاک کے دشمنوں کے خلاف بولنا چاہیے تھا ،ان خیالات کااظہار مجلس احرار اسلام چیچہ وطنی کے ناظم اعلیٰ حکیم حافظ محمد قاسم نے احرار رضاکاروں کے ایک اجلاس میں کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم جس ملک میں رہتے ہیں اس کے ساتھ وفاداری کرنی چاہیے ،یہ ارض پاک ہمارے لئے ہماری جان سے بڑھ کر ہے اور اس کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،انہوں نے کہا کہ اس وطن کے حصول کے لئے لاکھوں لوگوں نے جانیں قربان کیں ،ہزاروں خواتین کی عصمت دری ہوئی ، میاں نواز شریف کو بھارتی موقف کو اجاگر کرنے کے بجائے پاکستان کا موقف اجاگر کرنا چاہیے تھا ،اس موقع پر مبلغ ختم نبوت عبدالمنان معاویہ نے کہا کہ تین بار وزیر اعظم رہنے والی شخصیت کو لاشعوری انداز میں بھی ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج خراب ہو،انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کی قربانی سے حاصل ہونے والے ملک کی حفاظت کے لئے ہماری فوج کے ہزاروں جوانوں نے جانیں نچھاور کیں ہیں ،میاں نواز شریف کا بیان ان شہدأ کے لہوسے کھلا مذاق ہے ، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد امید کی جارہی تھی کہ وہ اب کی بار پاکستان کے لئے کام کریں گے لیکن افسوس کہ دینی حلقوں سے ووٹ لینے والی مسلم لیگ (ن) نے اب کی بار کھل کر سیکولرازم کا پرچار کیا اور قادیانیت نوازی میں پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دئیے،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو مقدمات میں اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے نہ کہ ملکی اداروں کے خلاف مہم چلانی چاہیے تھی ،اس موقع پر قاضی عبدالقدیر ،حافظ سید سلیم شاہ،مولانا سرفراز معاویہ ،شاہد حمید ،بھائی رمضان اور دیگر حضرات موجود تھے ،اجلاس کے آخر میں مولانا سرفراز معاویہ نے ملک کی سلامتی کے لئے دُعا کروائی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.