تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

نیشنل ایکشن پلان اور قومی اتحاد سے پاکستان کی سلامتی اور امن کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیا جائے گا. سید محمد کفیل بخاری

ملتان (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ مردان میں دہشت گردی کا واقعہ پاکستان کے خلاف عالمی سازش کا حصہ ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے پاکستان دشمن قوتوں کے خلاف بیان کے بعد دہشت گردی کا واقعہ ملک دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے ذریعے امن وسلامتی کا تباہ کرنا سی پیک جیسے منصوبے کو ناکام بنانے کی گہری اور خوف ناک سازش ہے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ انہوں نے کہاکہ قوم اپنی محب وطن افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ نیشنل ایکشن پلان اور قومی اتحاد سے پاکستان کی سلامتی اور امن کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ قوم کے حوصلے اور عزائم بلند ہیں پاکستان کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔
انہوں نے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لیے مغفرت، شہداء کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.