تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

نواز شریف سیکو لر ایجنڈے کو آگے بڑھا کر ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں سے دشمنی مول لے رہے ہیں. رابطہ کمیٹی

متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام بھی گزشتہ روز ملک بھرمیں ’’یوم احتجاج‘‘ منایا گیا اور شہید ناموس رسالت غازی ممتاز حسین قادری کو زبر دست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ، قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری ، پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی ، مولانا عبدالرؤف فاروقی ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد الیاس چنیوٹی ، قاری محمد رفیق وجھوی ،سردار محمد خان لغاری ، رانا محمد شفیق خان پسروری ، مرزا محمد ایوب بیگ ، سید محمد کفیل بخاری ، قاری محمد یوسف احرار ،محمد متین خالد ،قاری محمد زوار بہادر اور کئی دیگر رہنماؤں نے مختلف مقامات پر اپنے اپنے خطابات میں کہاکہ طاغوت کی پوری کوشش کے باوجود مسلمانوں کے دلوں سے سچا جذبہ عشق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکالا نہیں جا سکتا ،انہوں نے کہاکہ ریمنڈ ڈیوس جیسے امریکی قاتل کو پاکستان سے بھگانے کے لیے دیت کا سہارا لیا گیا اور جب ایک عاشق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ممتاز قادری کو بچانے کا وقت آیا تو امریکی ڈیکٹیشن کے سامنے حکمران سرنڈر کر گئے ، انہوں نے کہاکہ قوم ممتاز قادری کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کو ہیرو سمجھتی ہے حکمرانوں کو یقین نہ آئے تو سلمان تاثیر اور ممتاز قادری کے جنازے کے فرق کی تصاویر دیکھ لیں ،انہوں نے کہاکہ ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت پوری امت کے لیے نقطہ اتحاد ہے ، انہوں نے کہاکہ غازی علم الدین شہید جس کی وکالت کا اعزاز بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو حاصل ہوا تھا جبکہ ممتاز قادری کے قاتل موجودہ حکمران ہیں جو قائد اعظم کی وراثت کی اہلیت نہیں رکھتے نواز شریف قائد اعظم نہیں بن سکتے ، نواز شریف سیکو لر ایجنڈے کو آگے بڑھا کر ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں سے دشمنی مول لے رہے ہیں ،مختلف رہنماؤں نے چینل 92 Ht ، روزنامہ ’’امت ‘‘ کراچی اور روزنامہ ’’ اوصاف‘‘کے اس حوالے سے کردار کو سراہا اور مختلف میڈیا گروپس کے خلاف کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی، علاوہ ازیں متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوئنر عبداللطیف خالد چیمہ نے بتایا ہے کہ ممتاز قادری کی شہادت کے حوالے سے ملک گیر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ختم نبوت رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل 6 ۔مارچ اتوار کو ساڑھے دس بجے صبح دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے اور تمام مندوبین کو اطلاع کر دی گئی ہے ، انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔#

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.