تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

نوازشریف کی اقتدار میں رہنے کی خواہش ملک کو تباہ کردے گی: سید محمد کفیل بخاری

لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ ہمیشہ اقتدار میں رہنے کی خواہش ملک کو تباہی اور انتشار سے دوچار کرے گی کوئی بھی شخص ملک کے لئے لازم ملزوم نہیں ملک آئین کی بنیاد پر چلتے اور باقی رہتے ہیں۔نواز شریف کو ختم نبوت سے بے وفائی کی سزا مل رہی ہے ۔9مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں عظیم مجاہد آزادی سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی یاد میں عظیم الشان امیر شریعت کانفرنس منعقد ہوگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے دفتر احرارلاہور میں امیر شریعت کانفرنس کے سلسلہ میں منعقدہ احرارکارکنوں کے اجلاس اور جامع مسجد ہاجرہ یعقوب میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاو سلامتی نفاذ اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ سے وابستہ ہے پاکستان سے محبت ہر پاکستانی کے ایمان کا حصہ ہے اور قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے لئے پرامن آئینی جدوجہد ہر پاکستانی کا فریضہ اور آئینی حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف مکافا ت عمل کی سز بھگت رہے ہیں ۔انہوں نے آئینی حلف اور عقیدہ ختم نبوت سے بے وفائی کی ،وہ اپنے جرائم کو تسلیم کرکے اللہ سے توبہ کریں اور عوام سے معافی مانگیں ۔انہوں نے کہا کہ حلف ختم نبوت کو آئین سے نکالنے پر انہیں جس ہزیمت اورمزاحمت کاسامنا کرنا پڑا وہ اللہ کی طرف سے انتباہ تھا ۔ابھی تک چیئر مین سینیٹ کے حلف میں بھی ختم نبوت شامل نہیں ۔نواز شریف کی سز ا اسی دن سے شروع ہوگئی تھی جس دن انہوں نے لبرل پاکستان کا نعرہ لگایا ۔انہوں نے قائد اور اقبال کے وژن کو ختم کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ خود ختم ہوگئے ہیں ۔سید کفیل بخاری نے بتایا کہ 9مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں امیر شریعت کانفرنس کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں امیر
شریعت کانفرنس میں پاکستان کی دینی جماعتوں کے سربراہ اور دیگر رہنماؤں کے علاوہ علماء ومشائخ ،دانش ور اور صحافی ،وکلاء وطلباء اور ہر مکتب فکر کے نمائندے شریک ہوں گے ۔کانفرنس کی صدارت قائد احرارسیدعطاء المہیمن بخاری کریں گے جبکہ مہمان خصوصی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ہوں گے ۔مجلس احراراسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ،لاہور کے جنرل سیکرٹری قاری محمد قاسم بلوچ ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر،ڈاکٹرمحمد آصف ،مولانا سرفراز معاویہ اور مولانا عتیق الرحمن علوی بھی اجلاس میں شریک تھے ۔علاوہ ازیں مبلغ ختم نبوت مولانا سرفراز معاویہ نے جامع مسجد ختم نبوت چندرائے روڈ لاہور میں نماز جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت پر روشنی ڈالی اور قادیانی ریشہ دوانیوں کو ہدف تنقید بنایا ۔انہوں نے کہا کہ 9مارچ کو امیر شریعت کانفرنس دینی قوتوں کو حوصلہ دینے کا سبب بنے گی اور قادیانی ریشہ دوانیاں طشت بام ہوجائیں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.