تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں قرارداد کی منظوری پر حزب اقتدار و حزب اختلاف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں: مفتی عطاءالرحمان قریشی

کراچی (پ ر )مجلس احرار اسلام سندھ کے امیر مفتی عطاء الرحمن قریشی،محمد شفیع الرحمن احرار،مولانا عبدالغفور مظفر گڑھی اور قاری علی شیر قادری نے سندھ کی صوبائی اسمبلی میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم مبارک کے ساتھ ”خاتم النبیین“ ضروری طو پرلکھنے اور پڑھنے کے حوالے سے قرار داد کو تحریک ختم نبوت کی کامیابی سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی و رسول ہیں اور انکے بعد دعوی نبوت کرنے والا ہر مدعی دائرۂ اسلام سے خارج اور مرتد ہے،مجلس احر ار اسلام پاکستان کے صوبائی عہدے داروں نے قرار داد کے محرک،تائید کنندہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی سمیت پورے ایوان کو دل کی گہرایوں سے مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اس قرار داد کے طفیل ان سب کی دنیا و آ خرت سنور جائے گی اور عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کی جد وجہد جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.