لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے معاملے میں حکومت بیان بازی سے آگے نکل کر کوئی اقدامات کرئے۔انہوں نے کہا کہ ادھر حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا پر جوش دعوی کر رہی ہے اورادھر آئے روز اشیائے خرد ونوش کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کیا جارہا ہے خدارا یہ امر توجہ طلب ہے لہٰذا حکومت کو غریب عوام کی آہ و بکا کو سننا چاہیے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کو ئی ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران اپنا رول ماڈل حضو رنبی کریم ﷺ کو کہتے ہیں اور طریقہ کار یہود ونصاریٰ والا اپنایا ہوا ہے یہی دھوکہ دہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سودی معیشت سے کبھی بھی خوشحالی نہیں آسکتی جب تک سودخوری اور رشوت خوری ختم نہیں ہوتی وطن عزیز میں مختلف بحرانوں کو قابو کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اتنی مہنگائی کبھی بھی نہیں ہوئی اور حکومت اس بات کی دعویدار ہے کہ ہم نے کرپشن ختم کردی ہے اگر کرپشن ختم ہوگئی ہے تو مہنگائی کنٹرول کیوں نہیں ہو رہی۔