حضرت مولاناسمیع الحق کی مظلوما نہ شہادت سے حق کا بول بالاہوگا اور ایسا ہونہیںسکتا کہ مظلوم شہید کاخون رائیگاںنہیں جائے گا ان خیالات کا اظہارمجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمدکفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے لاہور سے روانگی سے قبل اپنے بیان میںکیا۔انہوںنے کہاکہ مولانا سمیع الحق نے ساری زندگی استعمار دشمنی اوردین کی سربلندی میںگزاری ۔سید محمد کفیل بخاری نے کہاکہ مولانا سمیع الحق کی یادیں ہمیں ہمیشہ ستاتی رہیں گی ۔عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاکہ مولانا سمیع الحق اپنے پیچھے لاکھوں عقیدت مند اورہزاروں شاگرد چھوڑ کر گئے ہیں جو ان کے لیے صدقہ جاریہ ہیں ،علاوہ ازیں مجلس احراراسلام شعبہ تبلیغ کے ناظم ڈاکٹرمحمد آصف نے بتایا ہے کہ 11-12ربیع الاول کو چناب نگر میںہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس اورقادیانیوں کو دعوت اسلام کے لیے جلوس سے دعوتی پیغام کو عام کرنے کے لیے مبلغین احرار وختم نبوت نے دورے شروع کردیئے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ اس کانفرنس میںتمام مکاتب فکر کے سرکردہ رہنما شرکت وخطاب کریں گے اورملک بھر سے ہزاروں فرزندان اسلام کانفرنس میںشریک ہوںگے یہ کانفرنس قائداحرارابن امیر شریعت سید عطاءالمہیمن بخاری کی سرپرستی اورعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر مولاناخواجہ عزیز احمد کی صدارت میںمنعقد ہوگی۔