تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مولانا فضل الرحمان کی مجلس احرار اسلام کے مرکزی دفترداربنی ہاشم آمد

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دینی قوتیں پاکستان کی حفاظت اور سلامتی کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گی۔ عالمی استعمار پاکستان میں امن نہیں چاہتا۔ امریکی صدر اوباما کا پاکستان میں بد امنی کے بارے میں بیان قابل غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی شناخت کو ختم کرنے کی بین الاقوامی سازشیں ناکام ہوں گی۔ ہم کسی قیمت پر پاکستان کو سیکولر ریاست نہیں بننے دیں گے۔ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مولانا فضل الرحمن، مجلس احرار اسلام کے امیر سید عطاء ا لمہیمن بخاری اور حافظ سید محمد وکیل شاہ کی تیمارداری کے لیے دارِ بنی ہاشم تشریف لائے۔ انہوں نے جامعہ قاسم العلوم کے مہتمم مولانا محمد یسین رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج میں جو کچھ ہوں اس میں مولانا محمد یسین رحمہ اللہ کی دعاؤں اور سرپرستی کا بڑا حصہ ہے۔ وہ میرے والد مولانا مفتی محمود رحمہ اللہ کے قابل فخر شاگرد اور مخلص رفقاء میں سے تھے۔ قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ایک بڑے محاذ پر دینی قوتوں کے تحفظ کی جنگ لڑرہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت فرمائے اور اس جدوجہد میں کامیاب فرمائے۔ اس موقع پر مجلس احرا راسلام کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری، جامعہ قاسم العلوم کے مہتمم مولانا اسعد محمود، شیخ الحدیث مولانا محمد اکبر اور مدرسہ معمورہ کے ناظم سید عطاء المنان بخاری بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.