مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے ملک کے ممتاز عالم دین اور پاکستان شریعت کونسل کے امیر مرکزیہ مولانا فداء الرحمن درخواستی کے انتقال پرملال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے اور مولانا درخواستی مرحوم کی اشاعت اسلام اور اشاعت قرآن کے لیے طویل خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے،عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ مولانا درخواستی مرحوم جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور بعدازاں پاکستان شریعت کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے نفاذ اسلام کی پرامن جدوجہد،دستور و قانون کی بالا دستی اور قدیم وجدید فتنوں کے خلاف اکابر حق کی طرز پر جدوجہد کو منظم کرنے کے لیے جو تاریخی خدمات انجام دیں،ان کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،عبداللطیف خالد چیمہ نے درخواستی خاندان اور مولانا زاہدالراشدی سے تعزیت کاا ظہار کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو یہ بڑا صدمہ حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے،دارالعلوم ختم نبوت میں مولانا درخواستی مرحو م کی بلندیئ درجات اور ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعائے مغفرت کرائی گئی۔ #