فیصل آباد (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکر ٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک احیاء سنت کے بانی رہنماء مولانا عبید الرحمن ضیاء نے اپنی پوری عمر توحید کے چرچے اور احیاء سنت کے لیے وقف کر رکھی تھی ،انہوں نے تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ماموس صحابہ پر محنت کی اور پاکستان اور برطانیہ میں مسلمانوں کومشرکانہ رسومات سے اگاہ کیا جو انکے لیے یقینا صدقہ جاریہ ہے ۔ وہ گزشتہ روز کمالیہ میں مرکزی پاکستان علماء کونسل کے رہنماء اور جامعہ عبیدیہ کمالیہ کے بانی حضرت مولانا عبید الرحمن ضیاء کے انتقال پر انکے فرزندان اور معتقدین سے تعزیتی گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر مولوی محمد صدیق ، رانا قمر الاسلام، حکیم حافظ محمد قاسم، حاجی عبد الکریم قمر، قاری محمد سدید اور دیگر حضرات بھی موجود تھے ،عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ مولانا عبید الرحمن ضیاء شرک و بدعت کے قاطع تھے اور انہوں نے نغمہ توحیدکے دور دراز تک اجالے کئے ۔ انہوں نے اپنی پوری عمر حق کے لیے اہل حق کے ساتھ قربانیاں دیں انکا خلاء مدتوں پورنہ ہو سکے گا ۔ جامعہ عبید یہ کمالیہ میں مولانا مرحوم کی تعزیت کے لیے آنے والوں کا مسلسل ٹانٹابندھا ہوا ہے اور لوگ انکے لیے دعاء خیر کر رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے ایک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ قادیانیوں کو حکومت پاکستان اکاموڈیٹ کررہی ہے اور پیمرا نے ;ed kedzone(کیڈ زون ) کے نام پر ایک ٹیوی چینل کی منظوری دے رکھی ہے جس سے اسلامیان پاکستان کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں ،اس کا صدباب کیا جانا ضروری ہے ۔