تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مولانا شاہ محمد کی دفاع صحابہ و اہل بیت کے محاذ پر خدمات کو یاد رکھا جائے گا: سید محمد کفیل بخاری

لاہور (پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے وفد نے گزشتہ روز امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری کی قیادت کی میں جامعہ قاسمیہ رحمان پورہ لاہور میں معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا قاری شاہ محمد کے انتقال پر ملال پر جامعہ قاسمیہ کے مہتمم مولانا عظمت حیات اور قاری سعید احمد سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی۔ وفد میں لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ، مبلغ اسلام ڈاکٹر محمد آصف بھی شامل تھے۔ اس موقع پر سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ مولانا شاہ محمد نہایت ہی خوش اخلاق اور ملنسار انسان تھے۔انہوں نے مولانا شاہ محمد مرحوم کی دفاع صحابہ واہلبیت کے محاذ پر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی دینی وملی اورتدریسی خدمات کو زمانہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ محمد مرحوم نے ساری زندگی قال قال رسول اللہ ﷺ پڑھنے پڑھانے میں گزار دی جس کی وجہ سے حضرت کے شاگرد وطن عزیز کے چپے چپے میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہل اللہ کا اس کثرت سے اٹھ جانا علم کے اٹھ جانے کے مترادف ہے،اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے اکابرکی قدر نصیب فرمائے۔بعد ازاں لاہور کی مشہور شخصیت حافظ محمد ریاض درانی کے بیٹے مولانا بلال درانی سے ملاقات کر کے ان کے والد محترم حافظ محمد ریاض درانی کے انتقال پر نہایت ہی رنج و غم کا اظہار کیا اس موقع پر قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن سے بھی ملاقات ہوئی اور تعزیت کے بعد ملکی سیاست پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حافظ محمد ریاض درانی جمعیت کے عظیم سرمایہ تھے چند ہی دنوں میں مولانا شاہ محمد اور ان جیسی بڑی شخصیات ہم سے جدا ہو گئیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.