لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس،سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری،قاری محمد یوسف احرار،قاری محمد قاسم بلوچ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر اور دیگر احرار رہنماؤں نے مولانا سیف الدین سیف کے انتقال پُر ملال پر تعزیت اور گہرئے غم و رنج کا اظہار کیا اور مغفرت کی دعاء کی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سیف الدین سیف نے پوری زندگی دین متین کی خدمت اور تحفظ ختم نبوت کے محاذ پر کام کیا اور پوری زندگی زہد اور تقویٰ میں گزاری انہوں نے کہا کہ حضرت کا دنیا سے چلے جانا امت مسلمہ کے لیے عظیم سانحہ ہے۔ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ اہل علم کا دنیا سے اس طرح پے در پے چلے جانا قیامت کی نشانی ہے۔سید محمد کفیل بخاری نے تحفظ ختم نبوت کے محاذ پر مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کاخلا کبھی پر نہیں ہو سکتا۔