لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر پروفیسر خالد شبیر، ملک محمد یوسف، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس، قاری محمد یوسف احرار، مولانا محمد مغیرہ، ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار، مولانا تنویرالحسن احرار ، مفتی عطاء الرحمان قریشی ، اور دیگر رہنماؤں نے مجلس احراراسلام ہند کے امیر اور پنجاب کے شاہی امام مولانا حبیب الرحمن لدھانوی ثانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی طویل تحریکی، جماعتی اور بالخصوص عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے گرانقدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہاہے کہ انہوں نے مسلم مفادات اور قادیانیت کے استیصال کیلئے وقف کررکھی تھی، علاوہ ازیں مجلس احراراسلام چیچہ وطنی کے ناظم حکیم حافظ محمد قاسم ، مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفرازمعاویہ، قاضی عبدالقدیر نے بھی مولانا حبیب الرحمان لدھانوی ثانی کے انتقال دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔