لاہور(پ ر) احرار رہنماؤں نے حضرت مولانامحمداکرم طوفانی کے انتقال کو بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس احراراسلام عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے غم میں برار کی شریک ہے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری،نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد،ملک محمد یوسف، سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس،سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، قاری محمد یوسف احرار، ڈاکٹر شاہد محمودکاشمیری، سید عطاء المنان بخاری، مولانا محمد مغیرہ،مولانا تنویر الحسن احرار،مولانا محمد اکمل،ڈاکٹرمحمد عمر فاروق احرار، قاری محمدضیاء اللہ ہاشمی قاری محمد قاسم بلوچ، ڈاکٹر ضیاء الحق قمر اور دیگر احرار رہنماؤں نے مجاہد کبیر، مجاہد ختم نبوت،حضرت مولانامحمد اکرم طوفانیؒ کے انتقال پر ملال پرتعزیت کا اظہار کیا۔سید محمد کفیل بخاری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانامحمد اکرم طوفانی کی پوری زندگی عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرتے ہوئے گزری اللہ تعالیٰ حضرت کے درجات کو بلند فرمائے۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ حضرت مولانا محمداکرم طوفانی نے قادیانیت کے کفر کو پوری جرأت و بہادری کے ساتھی بے نقاب کیا اور تحفظ ختم نبوت کے محاذ پرہر طرح کی مشکلات کو بڑی دلیری کے ساتھ برداشت کیا۔میاں محمد اویس نے کہا کہ مولانا محمداکرم طوفانی جرأت و بہادری کا استعارہ تھے، ایسے لوگ صدیوں بعد جنم لیتے ہیں، اللہ تعالیٰ حضرت کی کامل مغفرت فرمائیں اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں۔