تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مودی کے دورہ اسرائیل کے موقع پر قادیانیوں کی پاکستان دشمنی مزید واضح ہوگئی: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور( پ ر) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہا ہے کہ تل ابیب میں مودی اوراسرائیلی قادیانی رہنما محمدشریف عودے کی ملاقات کے موقعے کا منظر اور باہمی گفتگو منظر عام پر آنے کے بعد اب کوئی بات چھپی ہوئی نہیں رہ گئی کہ قادیانیوں کو کون پال رہا ہے اور قادیانی اسلام اور پاکستان کے دشمن کیوں ہیں؟۔ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیرعبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے بیان اور تبصرے میں کہا ہے کہ بن گوریان ایئر پورٹ پرمودی اور اسرائیل میں موجود قادیانی ٹولے کے سربراہ محمد شریف عودے کا تعارف اسرائیلی وصہیونی وزیراعظم نتین یاہو نے کرایا جس سے قادیانیوں کا انڈیا اور اسرائیل سے گہرے روابط اسلام اور پاکستان دشمنی واضح طور پر ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں قادیانی یہودی گٹھ جوڑ بہت پرانی بات ہے ،اسرائیل میں قادیانیوں کے مشن اسرائیلی یہودی ہدایات کے مطابق شروع دن سے امت مسلمہ کے خلاف برسرپیکار ہیں اور قادیانی امریکہ ،انڈیا اور اسرائیل کے مہرے بن کر پاکستان کو ختم کرنے کی سازشوں کو آگے بڑھا رہے ہیں ،قادیانیوں کے بارے میں نرم گوشہ رکھنے والے پاکستانی حکمران اورسیکولرازم کی دلدل میں پھنسے ہوئے سیاستدان قادیانی اسرائیل تعلقات کی تاریخ کو غور سے پڑھیں تو ان کے چودہ طبق روشن ہوجائیں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مفادات کے تابع ہوکر کام کرنے والی پاکستانی قادیانی جماعت کو مکمل طورپر خلاف قانون قراردیا جائے اور بیرون ممالک سفارت خانوں کے ذریعے اس ارتدادی زہر کا خاتمہ کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.