تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

موجود حالات میں قادیانیوں کا سیاسی و معاشرتی تعاقب ضروری ہے: سید محمد کفیل بخاری

لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانی ممبر کی عدم نمائندگی کا فیصلہ و اعلان تحریک ختم نبوت کی تازہ ترین کامیابی ہے ۔ گزشتہ روز ملتان سے لاہور جاتے ہوئے چیچہ وطنی میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات اور ضروری مشاورت کے بعد انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے اشتباہ پیدا کیا جارہا ہے کہ ایک اقلیتی سیٹ پر قادیانی ممبر کے ہونے میں کیا حرج تھا؟ اس پر سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ اس کو باریک بینی و بصیرت سے دیکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ قادیانی اپنی دستوری حیثیت کو سرے سے تسلیم ہی نہیں کرتے تو پھر ایک دستوری ادارے میں قادیانیوں کو اقلیتی سیٹ پر کیسے بٹھایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بات محض جذبات کی نہیں بلکہ سمجھنے و سمجھانے کی ہے کہ یہ بڑا خطرناک قادیانی وار تھا جو کامیاب نہیں ہوسکا بلکہ قادیانیت پوری طرح بے نقاب ہو کر رہ گئی ہے ۔ اس موقع پر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ ہم پوری قوم اور دینی و سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اس مہم میں تحریک ختم نبوت کی پذیرائی فرمائی انہوں نے کہاکہ تحریک ختم نبوت کی تمام جماعتوں کا اس مسئلہ پر ایک ہی موَقف آیا ہے جو خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی کوئی مذہب نہیں بلکہ ایک ایسا خطرناک فتنہ ہے جو مسلمانوں کے شعائر استعما ل کرکے پوری دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے اور اپنے کفر کو اسلام کا نام دے کر زندقہ پھلاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کے مذہبی تعاقب کے ساتھ ساتھ سیاسی و معاشرتی تعاقب بھی ضروری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.