موجودہ سیاسی عدم استحکام اور سیاسی انتہاپسندی محض اقتدار کی جنگ کا شاخسانہ ہے: سید محمد کفیل بخاری
لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام اور سیاسی انتہاپسندی محض اقتدار کی جنگ کا شاخسانہ ہے اور یہ سب کچھ اس لیے ہورہا ہے کہ یہاں ہر کواپنی جنگ’’خود‘‘نہیں لڑ رہا اگر ہم بیرونی قوتوں اور مفاد کی جنگ نہ لڑتے تو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا وہ گزشتہ روز مرکزی دفتر احرارنیومسلم ٹاؤن لاہور میں اپنی جماعت کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس سے میاں محمد اویس ،قاری محمد قاسم بلوچ اور ڈاکٹر محمد آصف نے بھی خطاب کیا ،اجلاس میں میاں محمد اویس نے 9مارچ جمعۃ المبارک کوایوان اقبال ایجرٹن روڈ لاہور میں ہونے والی ’’امیر شریعت کانفرنس‘‘کے حوالے سے اب تک کی رپورٹ پیش کی،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ,3 4فروری کو وسطی پنجاب اور اپر پنجاب کے علاقائی ذمہ داران کا تربیتی کنونشن لاہور میں ہوگا اجلاس کے بعد سید محمد کفیل بخاری نے جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا اور حضرت مولانا فضل الرحیم کو9مارچ کی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی بعدازاں سید محمد کفیل بخاری نے انٹرنیشنل ختم نبوت لاہور کے زیر اہتمام قاری محمد رفیق وجھوی کی میزبانی میں دارالکفالہ ریواز گارڈن لاہور میں ختم نبوت کورس کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توحید کے بعد دوسرابڑا عقیدہ ختم نبوت کا عقیدہ ہے جس پر پورے دین کی عمارت قائم ہے انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے بغیر پاکستان کا بیانیہ مکمل نہیں ہوتا ،وحدت امت کی علامت ختم نبوت ہے،ختم نبوت کے محاذپر کام کرنا عین عبادت ہے۔ہم جناب نبی کریم ﷺ کے بعد ہر مدعی نبوت کو واجب القتل سمجھتے ہیں اور یہ فیصلہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺکا ہے جس پر خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے عمل کرکے دکھایا اور ہمیں خلافت صدیقی نے ہی بتایاکہ ریاست ہی ایمان وعقیدے کی بنیاد پر شہریوں کے ایمان وکفر کا فیصلہ کرتی ہے اور یہ ریاست کا حق بھی ہے اور ریاست کی ذمہ داری بھی۔انہوں نے کہا کہ مجلس احراراسلام برصغیر میں ختم نبوت کی بانی جماعت ہے اور ہم نے عقیدے کی اس جنگ کو کبھی سیاسیات کے لئے استعمال نہیں کیا اور نہ ہی ہم یہ کسی کو حق دیں گے کہ وہ عقیدہ ختم نبوت کو سیاسی اقتدار کے لئے استعمال کرے ۔سید محمد کفیل بخاری نے واضح کیا کہ ہم تحریک ختم نبوت کو کسی طور بھی سبوتاژنہیں ہونے دیں گے اور اس کے اہداف حاصل کرنے تک اس کی اس پر امن جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔سید محمد کفیل بخاری آج چیچہ وطنی میں مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات اور ضروری صلاح مشورے کرکے ملتان روانہ ہوجائیں گے۔