تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

موجودہ سرکاری مشینری بھی سابقہ ادوار کی طرز پر امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد نہیں کروا رہی: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور(پ ر)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے چناب نگر کے داخلی راستے (سرگودھا روڈ) پر ٹول بلازہ کے قریب آیت ختم نبوت اور حدیث ختم نبوت نسب اور آویزاں کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس قسم کے بورڈز لگانے کا فیصلہ گزشتہ سال پنجاب اسمبلی میں کیاگیا تھا جب کہ چناب نگر(ربوہ) میں یہ بورڈ اویزاں ہونے لگا تو قادیانیوں نے بعض افسران کی ملی بھگت سے اشتعال انگیز مزاحمت کی جس کی وجہ سے کشیدگی پیدا ہوئی اور ضلع بھر سے علماء کرام موقع پر پہنچ گئے اور بھر پور احتجاج کیا متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے بانی رہنماء مولانا زاہد الراشدی،قائد احرارسید محمد کفیل بخاری، مولانا عبدالرؤف فاروقی، قاری محمد زوار بہادر، مرزا محمد ایوب بیگ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، قاری شبیر احمد عثمانی، ڈاکٹر فریداحمد پراچہ، رانا محمد شفیق خاں پسروری، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر، سید عطاء المنان بخاری، مولانا محمد مغیرہ اورکئی دیگر رہنماؤں نے کہاہے کہ ڈویژنل اور ضلعی اعلیٰ افسران نے موقع پر صورتحال کی نزاکت کو سنبھال لیا اور اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو فتح نصیب فرمائی اور اس بار بھی قادیانی ناکام ہوئے اور آیت ختم نبوت اور حدیث ختم نبوت اسی جگہ پر نسب ہوئی جہاں ان کی فاؤنڈیشن بنی ہوئی تھی۔ متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر عبداللطیف خالد چیمہ نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویز الٰہی، سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزداراور حافظ عمار یاسر کی کوششوں سے پنجاب اسمبلی نے یہ بل منظور کیا کہ مختلف شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر آیت ختم نبوت اور حدیث ختم نبوت کو اویزاں کیا جائے جس کا ملک بھر میں پُر جوش خیر مقدم کیا گیا لیکن جب چناب نگر میں آیت ختم نبوت اور حدیث ختم نبوت اپنی متعینہ جگہوں پر اویزاں ہونے لگیں تو قادیانیوں اور بعض سرکاری افسران نے رکاوٹ ڈالی اور مزاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر بھی چودھری پرویز الٰہی، حافظ عمار یاسر، میاں محمد حنیف اور شخصیات نے بہت مثبت کردار ادا کیا اور آخر کار آیت ختم نبوت اورحدیث ختم نبوت کے بورڈکو آویزاں کر دیا گیا جس کا ہم نے پر جوش خیر مقدم کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا محمد مغیرہ، قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا عطاء المنان بخاری اور متعدد دیگر رہنماؤں کے ہم شکر گزار ہیں جنہوں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو سنبھالا اور مسلمانوں کو مشتعل نہیں ہونے دیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ سال کے اس فیصلے کے مطابق پنجاب کے جن شہروں میں ابھی تک بورڈز نہیں نسب ہوئے ان شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر بورڈ اویزاں کئے جائیں۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ سرکاری مشینری بھی سابقہ ادوار کی طرز پر امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد نہیں کروا رہی۔ انہوں نے کہا کہ چناب نگر سمیت ملک بھر میں قانون توہین رسالت اور قانون تحفظ ختم نبوت پر مکمل و مؤثر عمل درآمد کروایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.