تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

موجودہ حکمرانوں کی بدترین قادیانیت نوازی کی وجہ سے اسلامیان پاکستان کے جذبات مجروح ہور ہے ہیں: سید محمد کفیل بخاری

 لاہور (پ ر)مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماؤں، علماء کرام،خطباء عظام اور مبلغین نے اپنے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ دراصل تمام اعمال کی بقاء ہے۔ امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، مولانا سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، مولاناسید عطاء المنان بخاری، مولانا محمد مغیرہ، قاری محمد قاسم بلوچ، مولانا تنویر الحسن احرار، قاری ضیاء اللہ ہاشمی،مولانا محمد سرفراز معاویہ، مولانا محمد الطاف معاویہ، مولانامحمد وقاص حیدراور دیگر خطباء احرار نے اپنے اپنے خطبات جمعۃالمبارک میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی فضیلت کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا سلسلہ حضور سرورکونین ﷺ کے دور میں ہی شروع ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے شہید ختم نبوت حضرت حبیب بن زید انصاریؓ نے اپنے خون کے ساتھ تحریک تحفظ ختم نبوت کی بنیاد رکھی اور اس وقت سے منکرین ختم نبوت کے خلاف علماء کرام اور امت مسلمہ عَلم بلند کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ ختم نبوت کے شہداء کے مقدس خون کا صدقہ جاریہ ہے کہ قوانین ناموس رسالت اور قوانین تحفظ ختم نبوت محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی بدترین قادیانیت نوازی کی وجہ سے اسلامیان پاکستان کے جذبات مجروح ہور ہے ہیں اور بیرونی دباؤ کی آڑ میں قوانین تحفظ ختم نبوت اور قوانین ناموس رسالت میں ترامیم کی تیاریاں ہو رہی ہیں یاد رہے کہ ان قوانین کی منظوری کے پیچھے اسلامیان پاکستان کی ایک طویل قربانی لگی ہے اور ان کا تحفظ کرنے کے لیے بھی ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مبلغین احرار نے اپنے اپنے خطبات جمعۃالمبارک میں لوگوں سے11۔ 12 ربیع الاول کو مرکز احرار چناب نگر میں ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس اور دعوتی جلوس میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.