مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید عطاء اللہ بخاری ثالث نے گزشتہ روز ملتان سے فیصل آبادجاتے ہوئے احرار کے زونل آفس جامع مسجد چیچہ وطنی میں احرار کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات اور ضروری مشاورت کی اور قومی اقلتی کمیشن میں قادیانیوں کی عدم نمائندگی کے خلاف شہداء فاؤنڈیشن اسلام آباد کی پٹیشن خارج ہونے پر خالد چیمہ کو مبارک باد دی اس موقع پر احرار کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید عطاء اللہ بخاری ثالث نے کہاکہ مجلس احرار اسلام پاکستان کے اکابر نے جس کوشش سے قانونی طور پر انکاراستہ روکاہے وہ احرار کی تاریخ میں ایک روشن باب کاا ضافہ ہے اور منکرین ختم نبوت کے لیے واضح پیغام ہے کہ انکا راستہ روکنا احرار اپنا فریضہ سمجھتی ہے اور جس بھی محاذ پر وہ اپنے ناپاک عزائم کے ساتھ حملہ آور ہوں گے اپنے مقابل احرار کے رضا کاروں کو پائیں گے۔ان شاء اللہ، مزید برآں شہداء فاؤنڈیشن یا دیگر اجتماعیت واجماعیت سے ماورا ء جینے والوں سے گزارش ہے کہ یہ مسئلہ کسی فاؤنڈیشن یا ویلفیئر سوسائٹی کا نہیں پوری اُمت کاہے لہٰذا اس دائرہ اجتماعیت کا لحاظ رکھتے ہوئے تنہا پرواز سے گریز کیا جائے۔