تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

منکرین ختم نبوت قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں کو نہ روکا گیا تو ہولناک کشیدگی جنم لے سکتی ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ جناب نبی کریم ﷺ کے منصب ختم نبوت کے تحفظ کے لیے سب سے پہلے سیدنا حبیب ابن زید انصاری رضی اللہ عنہ نے اپنا خون دے کر اس عقیدے پر آنچ نہ آنے دی پھر یہ انہیں کا صدقہ جاریہ ہے کہ جنگ یمامہ سے لے کر تاحال سلسلہ جاری و ساری ہے۔ وہ مسجد القمر کالج روڈ گجرانوالہ میں منعقد ہونے والے ماہانہ درس قرآن کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفراز معاویہ نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ انسداد جبری تبدیلی مذہب کا مجوزہ بل اسلامی عقائد اور اسلامی اقدار کے صریحاً خلاف ہے اور اس بل کو تمام مکاتب فکر مشترکہ طور پرمسترد کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منکرین ختم نبوت قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں کو نہ روکا گیا تو ہولناک کشیدگی جنم لے سکتی ہے اور اس کی ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عائد ہو گی جو امتناع قادیانیت قانون پر عمل در آمد نہیں کروا رہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے وہ 11۔12ربیع الاول کومسجد احرار چناب نگر (ربوہ)میں ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس اور دعوتی جلوس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.