تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

منشور اور اغراض و مقاصد


توحید و ختم نبوت کے علم بردارو ایک ہو جاؤ! سید ابوذر بخاری


منشور:مجلس احرار اسلام پاکستان


توحید و ختم نبوت ہمارا عقیدہ اور طاقت کا سر چشمہ و اقتدار اعلیٰ کا مالک اللہ تعالیٰ ہے ۔
اسلام ہمارا دین اور قرآن ہمارا منشور ہے ۔
سنت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور اسوۂ صحابہ رضی اللہ عنھم ہمارا دستور ہے ۔
اسلامی جمہوریت و شورائیت اور عوام کی خدمت ہماری سیاست ہے۔
اسلام کا نظام زکوٰۃ و بیت المال ہماری معیشت ہے ۔
اسلام کی دعوت و تبلیغ اور مخلوق میں خالق کے نظام کا نفاذ ہمارا نصب العین ہے ۔
اللہ تعالیٰ کی رضا اور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی شفا عت کا حصول ہمارا مقصد ہے ۔

اغراض و مقا صد کے حصول کے لیے طریقہ کار 


پر امن ذرائع سے ملک کی سیاست میں مسلمانوں کی صحیح رہنمائی کرنا ۔
مسلمانوں کے دینی عقائد اور بنیادی انسانی و شہری حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کرنا۔
ملک میں اعلیٰ سیاسی اقدار کے فروغ کے لیے کوشش کرنا ۔
مزدوروں اور کسانوں کو اسلام کے اقتصادی و معاشی اصولوں پر منظم کرنا ۔
مزدور کی اجرت میں معقول اضافہ ، کسانوں کو سہولیات اور ملازمین کی تنخواہوں میں بنیادی ضرورتوں کے مطابق اضافے کے لیے کوشش کرنا ۔
اسلامی تعلیمات کے مطابق اقلیتوں کے بنیادی انسانی ، مذہبی اور سیاسی حقوق کا تحفظ کرنا۔
عوام کو بلا استثنا انصاف اورروزگارکی فراہمی، ہر شہری کے لیے لازمی تعلیم ،غریبوں کے لیے مفت تعلیم اور علاج اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے سعی کرنا ۔
پاکستان کے تمام شہروں میں یونین کونسل کی سطح سے وفاق تک مجلس احرار اسلام کی شاخوں کو قائم اور منظم کرنا ۔
مجلس احرار اسلام کی تنظیم کے لیے مناسب اور صحیح ذرائع سے سر مایہ فراہم کرنا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.