تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مملکت خداداد پاکستان کا وجود برقرار رکھنے کے لیے اسلام کا عادلانہ نظام نافذ کرناہوگا: سید محمد کفیل بخاری

 لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان نے کہا ہے کہ 7ستمبر کو ”یوم ختم نبوت“ شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا۔ جب کہ 10ستمبر تک عشرہ ختم نبوت کی تقریبات جاری رہیں گی۔ مجلس احرار اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس جو امیر احرار سید محمد کفیل بخاری کی زیرصدارت مرکزی دفتراحرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 12-11ربیع الاوّل کو چناب نگر میں دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس ہو گی جب کہ کانفرنس کے اختتام پر دعوتی جلوس بھی نکالا جائے گا اور قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فریضہ دہرایا جائے گا۔ اجلاس میں عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، مولانا محمد مغیرہ، ملک محمد یوسف، ڈاکٹر شاہد محمود کشمیری، حاجی عبدالکریم قمر، سید عطاء المنان بخاری، مولانا تنویر الحسن احرار، ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر عمر فاروق احرار، مولانا محمد اکمل، مولانا فیصل متین، محمد قاسم چیمہ، قاری ضیاء اللہ ہاشمی، کاظم اشرف، مولانا محمود الحسن احرار، ریاض ہرل نے شرکت کی۔ قائدین احرار نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کی سہ ماہی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیلاب اور بارشوں سے متأثرہ عمارتوں میں امداد اور بحالی کے کاموں میں احرار ریلیف کیمپس کی کار کردگی کو سراہا اور طے پایا کہ امدادی سرگرمیوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اجلاس نے حکومت اور اپوزیشن کی باہمی لڑائی کو سیاسی انتہاء پسندی کی بدترین شکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نام پر قائم ہونے والی مملکت خداداد پاکستان کا وجود برقرار رکھنے کے لیے اسلام کا عادلانہ نظام نافذ کرناہوگا۔ اجلاس میں ملک کے مختلف حصوں میں بڑھتی ہوئی قادیانی ریشہ دوانیوں اور اسلام اور وطن دشمن سرگرمیوں پر گہری تشویش ظاہر کی گئی اور کہا گیا کہ اکثر سیاسی جماعتوں میں قادیانی ایلیمنٹ بھی کام کر رہا ہے بیرون ممالک سفارتخانوں میں مشکوک سرگرمیاں جاری ہیں آذر بائیجان کے پاکستانی سفارت خانے کو بلال نامی قادیانی کے سپرد کیا گیا ہے جو قومی سرمائے سے ارتداد پھیلا رہا ہے۔ اجلاس نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے سود کے خلاف فیصلے پر من و عن عمل در آمد کرایا جائے اور اس فیصلے کے خلاف اپیلیں واپس کی جائیں۔ علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ 7ستمبر کو ”یوم ختم نبوت“ کے موقع پر سید محمد کفیل بخاری لاہور، عبداللطیف خالد چیمہ چیچہ وطنی، کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور چناب نگر میں جب کہ سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری کبیر والہ میں خطاب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.