مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ اس وقت ملک میں سیاسی محاذ آرائی دراصل سیکرلر انتہاپسندی کا شاخسانہ ہے اگر ہم حقیقت میں گھمبیرمسائل اورمشکلات سے نکلنا چاہتے ہیں تو قیام ملک کے اصل مقصد اسلامی نظام نافذ کردیاجائے،بصور ت دیگر فلاح کا کوئی راستہ باقی نہیں۔گزشتہ روز راولپنڈی اوراسلام آباد کے ایک روزہ دورے کے موقع پر محلہ آریا لیاقت باغ راولپنڈی میں چودھری صادق حسین کی رہائش گا ہ پررفقاء احرار سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ صدرپاکستان اور وزیراعظم پاکستان کی طرح سینیٹ کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے سپیکرکے لیے بھی مسلمان ہونے کی شرط آئین کا حصہ ہونا چاہیے،کیونکہ صدر پاکستان کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ اور سپیکرقومی اسمبلی کی ذمہ داریاں اس با ت کا تقاضا کرتی ہیں کہ کہیں اس وجہ سے کوئی بحران پیدانہ ہو۔انہوں نے کہاکہ سول اور فوج کے اہم عہدوں سے قادیانیوں کو فی الفور ہٹایاجانا ملکی سلامتی کا تقاضاہے۔انہوں نے مجلس احراراسلام کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے عقیدہ ئ ختم نبوت کے تحفظ کی پر امن جدوجہد کو تیز کردیں اور 29دسمبر کو ”یوم تاسیس احرار“نئے جوش وجذبے کے ساتھ منائیں۔اس موقع پر مولانا عبدالرحمن،محمد ناصر، خالد محمودکھوکھر، مولانا محمد وقاص اور اعجاز محمودبھی موجودتھے۔