چیچہ وطنی (پ ر)ساہیوال کے علماءکرام اور دینی رہنماﺅں نے فیصلہ کیا ہے کہ قادیانی ریشہ دوانیوں کا علاقائی سطح پر سدباب کرنا کے لےے متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی ساہوال ڈویژن کو از سرنو متحرک کیا جائے گا اور اکتوبر میں کُل جماعتی ختم نبوت کانفرنس منعقد کی جائے گی ،یہ فیصلہ جمعیت علماءاہلسنت والجماعت ضلع ساہیوال کے امیر قاری منظور احمد طاہر کی زیر صدارت مسجد نور میں منعقد ہ ایک اجلاس میں کیا گیا ،جس میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،انہوں نے اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ ملک بھر کی ایٹمی تنصیبات اور حساس علاقوں میں قادیانی مختلف ناموں سے وسیع پیمانے پر رقبے خرید رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اسلام آباد،اٹک ، فتح جنگ ،جنڈ ،چٹھہ بختاور ،نیوایئر پورٹ ،سی پیک کے گردونواح اور دیگر کئی علاقوں میں قادیانی جماعت بھیس بدل کر وسیع رقبے خرید رہی ہے ،جس کے پس منظر میں کوئی موثر اور خفیہ ہاتھ بھی کام کررہے ہیں ،عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ ریاست مدینہ بنانے کے دعوےدار سیکولر پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں،اس موقع پر قاری بشیر احمد رحیمی نے کہاکہ ضلع ساہیوال میں امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ،انہوں نے کہاکہ کئی مکامات اور صوبوں میں قادیانی ارتدادی تبلیغی سرگرمیاں بڑھ چکی ہیں ،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس حوالے سے کسی قسم کی کشیدگی پیدا ہوئی تو اس کی ذمہ دار قادیانی جماعت ہوگی ،انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ قادیانیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے جامع رشیدیہ کے استاد قاری بشیر احمد حبیب اور اظہر رفیق کے یوم شہادت کے حوالے سے اکتوبر میں ساہیوال میں فقیدالمثال ختم نبوت کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں مکاتب فکر کے تمام سرکردہ رہنما شرکت و خطاب کریں گے۔