ملکی حالات پر تشویش، سیاسی اشرافیہ اور بیوروکریسی صورتحال کے ذمہ دار ہیں: پروفیسر خالد شبیر احمد
مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب صدر پروفیسر خالد شبیر احمد نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل دہشت گردی کے واقعات کے باعث قومی سلامتی کو داؤ پر لگ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی اناپرستی نے الیکشن کو زندگی موت کا مسئلہ بنادیا ہے۔وہ گزشتہ روز احرار کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔پروفیسر خالد شبیر نے کہا کہ اس دھرتی کو آزاد کرانے میں احرار رضاکاروں نے قربانیاں دیں، جیلوں میں گئے، لیکن 70 سال گزرنے کے باوجود آج بھی ملک پر وہ طبقہ حکومت کررہا ہے جنہوں نے انگریز سامراج سے وفاداریوں کے حلف اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان میں سیاسی اشرافیہ اور بیوروکریسی کا طرز عمل نہیں بدلے گا، حالات بدستور قائم رہیں گے۔