تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ملکی ترقی کے لئے نئی حکومت امریکی سامراجی ایجنڈے کو مسترد کردے: میاں محمد اویس

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمداویس نے کہاہے کہ قرآن پاک ساری کائنات کے تمام مسائل کا حل پیش کرتا ہے ہم نے قرآن وسنت سے دوری اختیار کر کے اپنے آپ کو ناکامیو ں اور پستیوں کی طرف دھکیل دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیکولر ازم اورلبرل ازم کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے امریکی و استعماری ایجنڈے کو مستقل بنیادوں پر مسترد کر دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمیں حکمرانوں اور سیاستدانوں سے زیادہ عزیز ہے کیونکہ وطن کی محبت آنجناب نبی کریم ﷺ کی سنت مبارکہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا نظریہ اور ہماری ایٹمی قوت عالمی استعمار کو بری طرح کھٹک رہی ہے ہمیں اپنی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو پہلے سے زیادہ چوکس ہوکر مضبوط بنانا چاہیے ۔ انہوں نے کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کومبارکبادپیش کی اور توقع ظاہر کی کہ جیتنے والی پارٹی اپنے انتخابی وعدوں کے مطابق ملک کواسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے بھر پور اقدامات کرے گی، حکومت اور اپوزیشن ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے باہمی نفرتوں کو ختم کرکے ہم آہنگی پیدا کریں گے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بلا تفریق فیصلے کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.