تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ملالہ غیر ملکی ایجنڈا لےکر پاکستان آئی ہے : سید محمد کفیل بخاری

مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ ملالہ کوپاکستان بھیجنے اور اس کو سرکاری پروٹوکول دینے والے اسلام اور ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں ،جس کو مسلمان کسی صورت قبول نہیں کریں گے ،وہ گزشتہ روز احرار زونل آفس جامع مسجد چیچہ وطنی میں جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حافظ حبیب اللہ چیمہ سے گفتگو کررہے تھے ،دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ملا لہ اسلام دشمنی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سالمیت کے خلاف بین الاقوامی سازشوں کی تکمیل کے لیے پاکستان آئی ہے ،انہوں نے کہا کہ ملا لہ کے نام سے منسوب شائع ہونے والی کتاب ’’میں ہوں ملالہ ‘‘ میں جابجا پاکستان کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی گئی ہے ،جس پر وطن عزیز میں پابندی لگا دی گئی تھی ،لیکن ہمارے حکمران اس ملک دشمن کو سرکاری مہمان کا درجہ دے کر آئین وقانون کی توہین کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مسئلہ ملالہ کا نہیں بلکہ اس کی آڑ میں اسلام اور نظریۂ پاکستان کی نفی کاہے ،لبرل انتہاء پسند اور سیکولر فاشسٹ بزدل ہیں، جو ایک عورت کے پیچھے چھپ کر ہمارے دین اور وطن کی نظریاتی سرحدوں اور ہماری تہذیب پر حملہ کررہے ہیں ،جرات کریں اور سامنے آکر مقابلہ کریں ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف ،اب پاکستان میں کسی بھی قسم کی انتہاء پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ،ملالہ کو پرائم منسٹر ہاؤس میں گیسٹ کا پروٹوکول دینے والے مغرب کو خوش کرنے کی سعی لاحاصل کررہے ہیں ،نواز شریف اور ان کی پارٹی ملالہ کو فروغ دے کر اپنے لبرل بیانیے کاعملی اظہار کررہے ہیں ،نواز شریف لبرل انتہاء پسندی کی طرف بڑھ رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ،اس موقع پر رانا قمر الاسلام ،ڈاکٹر محمد آصف ،حافظ محمد سلیم شاہ ،سعید احمد ملتانی ،قاضی عبدالقدیر ،عبدالمنان معاویہ ، بھائی محمد رمضان اوردیگر احرار کارکن موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.