لاہور( پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظلم وستم ڈھانے والے آخرکار ناکام ونامرادہوںگے اورآزادی کی شمع پوری روشنی کے ساتھ جگمگائے گی ۔لاہور سے ملتان جاتے ہوئے چیچہ وطنی کے احرار زونل آفس میں احرار کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات اور ضروری مشاورت کے بعد انہوںنے کہاکہ تقریباًنوے سال سے قادیانی فتنہ مسئلہ کشمیر کےخلاف سازشیں کررہاہے اب بھی امریکہ ،انڈیااوراسرائیل قادیانیوں کو مہرے کے طورپر استعمال کررہے ہیں۔ اس موقع پر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ کشمیر کو اب مکمل مقبوضہ کشمیر بنانے کے لیے انڈیا نے جو کچھ کیاہے یہ سب سابقہ اورموجودہ حکمرانوں کا کیا دھراہے ۔انہوںنے کہاکہ استعماری قوتیں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں ظلم وسیاہی کی طویل رات کو لمبی کرنے کے لیے لگے ہوئے ہیں جبکہ ہمارے حکمران اور اپوزیشن اس اہم موڑپر ایک دوسرے کو نیچادکھانے کے لیے لگے ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کا خون ضرور رنگ لاکر رہے گا اور امریکہ ،اسرائیل اور انڈیا گٹھ جوڑ بری طرح ناکا م ہوگا۔اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے اعلان کیاکہ 9اگست جمعة المبارک کو پورے ملک میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائیگا،اور یوم آزادی کو بھی اس مرتبہ یوم یکجہتی کشمیر سے منسوب کیاجائیگا۔انہوںنے یہ بھی بتایاکہ 21اگست کو یوم امیر شریعت کے اجتماعات ہوں گے جبکہ 7ستمبر کو یوم ختم نبوت شان وشوکت کے ساتھ منایا جائیگا۔