تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی عالمی طاقتوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے:عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور( )مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کے بغیر پاکستان ایک نامکمل ایجنڈا ہے۔ 27اکتوبر 1947ء سے لے کر انڈیاآج تک نہتے کشمیرکے مسلمانوں پربغیرکسی وقفے کے ظلم وتعدی کے پہاڑ توڑ رہاہے  مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے 72سال مکمل ہونے پر پوری دنیا میں یوم سیاہ منایا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ قادیانیوں اور باؤنڈری کمیشن کی ملی بھگت سے مسلم اکثریت والے ضلع گرداسپور کو انڈیامیں شامل کیاگیانہتے کشمیریوں کے خون سے قادیانیوں نے ہاتھ رنگے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ انڈین حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو ختم کرکے دنیاکے امن کے خطرے سے دوچار کردیاہے 85روز کے کرفیونے مظلوم کشمیریوں سے جینے کا حق بھی چھین لیاہے لوگ اپنے مردوں کو دفنا بھی نہیں سکتے اس پر پوری دنیا خاص کر اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی تنظمیوں کی خاموشی ناقابل فہم ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران تقریروں  اورنعروں سے کشمیر آزاد کرانا چاہتے ہیں ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہمارے حکمرانوں کو فی الفور اعلان جہاد کردینا چاہیے کیونکہ یہ مسئلہ سوائے جہاد کے حل ہوہی نہیں سکتا،انہوں نے کہاکشمیری ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اور ہم دنیاکی طرف دیکھ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.