تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے بدامنی جنم لے گی: قائداحرار سید عطاءالمھیمن بخاری

لاہور(پ ر)29دسمبر1929ء کولاہور میں قائم ہونے والی حریت پسند جماعت ’’مجلس احراراسلام‘‘کا88واں یوم تاسیس گزشتہ روز ملک بھر میں منایا گیا اس موقع پر احرارکے سرخ ہلالی جھنڈے کی پرچم کشائی کی تقریبات بھی منعقد ہوئیں۔جبکہ احرارو ختم نبوت کے مبلغین نے خطبات جمعۃ المبارک میں مجلس احرار اور تحریک ختم نبوت کی تاریخ بیان کی ۔قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری ،پروفیسر خالد شبیر احمد،سید محمد کفیل بخاری،عبداللطیف خالد چیمہ،قاری محمد یوسف احرار،ڈاکٹر عمرفاروق احرار،میاں محمد اویس ،مولانا محمد مغیرہ،مولانا تنویرالحسن ،قاری محمد ضیاء اللہ ہاشمی ،قاری محمد قاسم ،قاری محمد اصغر عثمانی ،حافظ محمد اسماعیل ،مفتی عطاء الرحمن قریشی،محمد شفیع الرحمن احرار،قاری علی شیر قادری،مولانا محمد سرفراز معاویہ ،عبدالمنان معاویہ ،مفتی ذیشان آفتاب ،مولانامحمد طیب چنیوٹی،سید عطاء المنان بخاری،مولانا محمد اکمل اور دیگر رہنماؤں نے مختلف مقامات پر یوم تاسیس احراراور پرچم کشائی کے موقع پر منعقدہ اجتماعات اور تقاریب سے خطاب اور اپنے اپنے بیانات میں کہا کہ ہم خو ش قسمت ہیں کہ ہماراتعلق اس قافلہ حق سے جڑا ہوا ہے جس نے ہندوستان میں جبر کیخلاف آواز بلند کی اور برطانوی سامراج کو ہندوستان سے نکال باہر کیا ۔قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری نے کہاکہ اعلائے کلمۃ الحق اور جھوٹے مدعیان نبوت کی سرکوبی کے لئے جدوجہدہمارے خون میں شامل ہے ہم کسی طور بھی اس سے جدا نہیں رہ سکتے ۔انہوں نے کہا کہ 88برس میں کئی نشیب وفراز آئے لیکن احرارکے اس کریکٹر کو دنیا مانتی بھی ہے اور جانتی بھی ہے کہ ہم نہ کبھی جھکے نہ کبھی بکے ۔انہوں نے کہا کہ مغربی ڈیموکریسی کے راستے اسلام تو کجا اصلاح احوال بھی ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی سیاست کے ذریعے اسلامی ریاست کے قیام کے لئے سرگرم عمل ہیں اور جب تک جان میں جان ہے اپنی زندگی اس لئے وقف کررکھی ہے ۔احرارکے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے چیچہ وطنی میں یو م تاسیس احرارکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی محبت سنت نبویؐ ہے اور اس پاکستان کے قیام کیلئے لاکھوں مسلمانوں کی قربانی ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ ہم قرآن کے نظام کو نافذ کریں انہوں نے کہا کہ قادیانی اکھنڈ بھارت کامذہبی عقیدہ رکھتے ہیں اوروطن عزیز کیخلاف خطرناک ریشہ دوانیوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام نے پاکستان کے ایٹمی راز امریکہ کو فراہم کئے تھے جبکہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ناقابل تسخیر بنادیا انہوں نے کہاکہ حلف نامے والے مسئلہ پر پوری قوم نے عشق رسالتؐسے سرشار ہوکر قادیانی سازش کو ناکام بنایا انہوں نے مطالبہ کیا کہ راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے اور قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے۔پروفیسرخالدشبیر احمد نے کہا کہ قادیانی آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی کو تسلیم نہیں کرتے وہ ریاست کے باغی ہیں اور حکومت انہیں مراعات دے رہی ہے ۔سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ قراردینے کا امریکی وصہیونی منصوبہ پوری دنیا کو تباہی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپ میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی عددی تعداد آنے والے مستقبل میں دنیا بھر میں اسلام کے سیاسی نظام کے نفاذکی نوید ہے اور مسلمانوں کی خلافت کا ایک راؤنڈ بہرحال آنا ہے جس کے لئے ہمیں مشکلات کے پہاڑ عبورکرنے ہوں گے ۔کراچی میں مجلس احراراسلام کے یوم تاسیس پر دوتقاریب منعقد ہوئیں جن میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے بھی شرکت کی ۔مرکزی دفتر احرارنیو مسلم ٹاؤن لاہور میں آمدہ اطلاعات کے مطابق ملک بھر کے مراکز احرار،دفاتر احراروختم نبوت اور مساجد میں احراررہنماؤں اور مبلغین ختم نبوت نے اس عہد کی تجدید کی کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ان اجتماعات میں وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے سال 2018ء کو ’’شعورختم نبوت‘‘کے طور پر منائے جانے کے اعلان وفیصلہ کا خیر مقدم کیا گیا اور اعلان کیا کہ مجلس احراراسلام سال بھر اجتماعات ختم نبوت منعقد کرے گی اور پوری دنیا میں منکرین ختم نبوت کی ریشہ دوانیوں کو بے نقاب کیا جائیگا ۔لاہور میں یوم تاسیس احرارکی تقریب مرکزی دفتر نیومسلم ٹاؤن لاہور میں مرکزی ناظم میاں محمداویس کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں قاری محمد یوسف احرار،قاری محمد قاسم ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر،محمد قاسم چیمہ حبیب اللہ احرار، محمد کلیم خان،محمد محسن نثار ،قاری شہزاد رسول،حافظ محمدصفوان ،مہر اظہر حسین وینس نے شرکت وخطاب کیا جس میں مقررین نے کہا کہ احراروختم نبوت لازم وملزوم ہیں ہماری تاریخ خون شہیداں سے رقم ہوئی اور انہی شہداء ختم نبوت نے مال روڈ کو اپنے خون سے لالہ زارکیا اور قادیانی وزیر خارجہ ٖظفراللہ خان کی پاکستان کے اقتدار پر قادیانیوں کی شب خون مارنے کی سازش کو ناکام بنایا اس موقع پر بتایا گیا کہ تحریک ختم نبوت میں سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے کردار کے عنوان سے 9مارچ کو بعد نماز مغرب ایوان اقبال لاہور میں امیر شریعت کانفرنس ہوگی جس میں ملک کی دینی وسیاسی قیادت کو مدعو کیا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.