لاہور(پ ر)جمعیت علماء اسلام کراچی کے رہنماء اورفدائے احرار مولانا محمد گل شیر شہیدؒ کے نواسے حضرت مولانا مفتی ہارون مطیع اللہ(مہتمم مدرسہ اصحاب صفہ) مجید پاڑہ، شانتی نگر کراچی میں گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ گلشن اقبال کراچی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی جس میں علماء کرام، مذہبی رہنماؤں اورعوام الناس کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ،سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار اور احرار ختم نبوت مشن برطانیہ کے صدر شیخ عبدالواحد نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعلیمی ودینی اورروحانی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔