مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاءالمہیمن بخاری ،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ا ور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے سانحہ ساہیوال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جعلی مقابلے کے نام پر معصوم جانوں کے قاتلوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے اور قوم کو حقیقت حال سے آگاہ کیاجائے ۔اپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ کسی حکومتی وسرکاری ادارے کے اہلکارکو دہشت گر دی کے نام پر قتل وغارت گری کے لائسنس نہ جاری کیے جائیں ۔انہوںنے کہاکہ اگر اس واقعہ میں غیرجانبدارانہ تحقیقات سامنے نہ آئیں تواذہان میں شدید ردعمل پیداہوگا اور اس کی ذمہ داری براہ راست حکومت پر عائد ہوگی ۔