چیچہ وطنی (پ ر) حلقہ علم وفن چیچہ وطنی کے زیر اہتمام دفتر احرار جامع مسجد چیچہ وطنی میں ادیب و شاعر اکرام الحق سرشار کی صدارت میں منعقد ہ شہداء ختم نبوت کی یاد میں ایک ”مجلس مشاعرہ“ میں اہل علم، اہل دانش،شعراء اور ادیبوں نے کہاہے کہ حمد ونعت کے ذریعے چار سو خوشبو ئیں پھیلتی ہیں اور اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب نصیب ہوتاہے،جو قسمت والوں کو ملتا ہے،اس خوبصورت تقریب میں شیخ عبدالغنی، عبداللطیف خالد چیمہ،حافظ محمد عابد مسعود،قاری سعید ابن شہید نے نثر میں شہداء ختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کیا،جبکہ نادر صدیقی، محمود احمد محمود،محمد نعیم بھٹی، بدر سیماب،وحید عاجز،سلمان بشیر، مقصود ثاقب،حکیم حافظ محمد قاسم اور دیگر نے حمد ونعت پیش کیں،اکرام الحق سرشار نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ مجلس احرارا سلام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس میں تنوع ہے اور مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہے،شعرو سخن کے ذریعے شہداء ختم نبوت کو منظوم خراج عقیدت پیش کرنے کا اہتمام کرنا احرار کا طُرہ امتیاز ہے،مہمان خصوصی مرد ِ احرار شیخ عبدالغنی نے کہاکہ چیچہ وطنی قیام ملک سے قبل بھی احرار کی سرگرمیوں کا مرکز ہوتاتھا،اب بھی ہے اور اِن شاء اللہ تعالیٰ ہمیشہ رہے گا، قاری سعید ابن شہید نے کہاکہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی منقبت اور شہداء ختم نبوت کا تذکرہ ہماری دنیا و آخرت کی نجات کا راستہ ہے،عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ ہم پہلے شہید ختم نبوت سیدنا حبیب اِبن زید انصاری رضی اللہ عنہ اور شہداء جنگ یمامہ کے مشن کی پیروی میں اپنی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں اور یہ راستہ جنت کی طرف جاتا ہے،مختلف شعراء کرام نے مجلس مشاعرہ کے دوسرے دورمیں اپنی اپنی عزلیں سنائیں،میزبانی کے فرائض سلمان بشیر،حافظ عابد مسعود اور محمد قاسم چیمہ نے انجام دئیے۔