تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسلم لیگ ن کےکارکن اپنی قیادت کاقبلہ درست کرنے کے لیے کردار ادا کریں: عبدالطیف خالد چیمہ

مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکر ٹری جنرل حاجی عبدالطیف خالد چیمہ نے جامع مسجد ختم نبوت چند راے روڈ ریس کورس ٹاؤن لاہور میں نماز جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے عہدے داروں اور کار کنوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی قیادت کاقبلہ درست کرنے کے لیے کردار ادا کریں اور حکومت کو توجہ دلائیں کہ وہ قادیانیت نوازی ترک کردے اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادکے سنٹر فار فزکس کو آنجہانی ڈاکٹر عبدالسلام جیسے غدار پاکستان کے نام منسوب کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام کی سائنسی خدمات جیسے دھوکے کے نام پر نسل نو کے ایمان و عقیدے کو برباد نہ کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد السلام نے بھٹومرحوم کے دور میں پاکستان میں ہونے والی ایک سائنس کانفرنس میں یہ کہہ کر شرکت سے انکار کردیا تھاکہ میں ایک ایسے ملک میں قدم نہیں رکھ نا چاہتا جس کی پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا ہے اور بعد ازاں قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام نے پاکستان کے ایٹمی راز امریکہ کو فراہم کیے۔ عبدالطیف خالد چیمہ نے کہا کہ چناب نگر (ربوہ )کے سرکاری تعلیمی ادارے قادیانیوں کو ہر گز نہ دیے جائیں اس کی بجائے ربوہ کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں تاکہ قادیانی اجارہ داری کا خاتمہ ہو، انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان سے قادیانیوں کو بڑی تعداد میں انڈیا جانے کیلیے سرکاری کلیئرنس دینا ملکی وقومی سلامتی کیلیے سوالیہ نشان ہےْ اجتماع سے مجلس احرار اسلام کے مبلغ مولانا محمد سرفراز معاویہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ محبت نبوی ﷺ کا تقاضا ہے کہ ہم عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی پر امن جدوجہد کو آگے بڑھانے والے بن جائیں ،انہوں نے کہا کہ تحرک ک ختم نبوت کا مشترکہ پلیٹ فارم امت کے اتحاد کی علامت ہے اور وطن کی محبت ہم سب کامشترکہ فریضہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.