تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسلمانوں کو کافر بنانے کی بجائے کافروں کو مسلمان بنانے کی محنت کرنی چاہیے۔: سید محمد کفیل بخاری

ملتان (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ حق وصداقت او رغیرت ایمانی کا معیار ہیں۔ سیدنا حسین شہداء کربلا، خانوادۂ رسول اور تمام صحابہ کی محبت پر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ وہ گزشتہ روز دار بنی ہاشم میں مجلس محبان آل واصحاب رسول علیہم الرضوان کے زیر اہتمام 44 ویں سالانہ مجلس ذکر حسین رضی اللہ عنہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ واقعۂ کربلا تاریخ کا بد ترین سانحہ ہے جس نے قیامت تک مسلمانوں کے دلوں کو زخمی اور مغموم کردیا ہے۔خلفاء راشدین میں سیدنا عمر، سیدنا عثمان اور سیدنا علی رضی اللہ عنہم اجمعین کی شہادتیں در اصل شہادت حسین کی سازش کی ابتدا تھی جو کربلا میں مکمل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اسوۂ رسول اکرم، اسوۂ ازواج واصحاب رسول اور اسوۂ سیدنا حسن وحسین پر عمل ہی امت کی وحدت کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کربلا میں کوفہ کے سبائیوں اور خارجیوں کے ظلم کا نشانہ بنے، حسین مرتبۂ شہادت پر فائز ہوکر ہمیشہ کے لیے زندہ وجاوید ہوگئے اور دشمنان آل واصحاب رسول ہمیشہ کے لیے ذلیل ورسوا ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مسلمانوں کو کافر بنانے کی بجائے کافروں کو مسلمان بنانے کی محنت کرنی چاہیے۔ یہی سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی دعوت اور پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن وسنت، امت کے اتحاد کی بنیاد اور تاریخ انتشار کا ذریعہ ہے۔ ہمیں اتحاد امت کے لیے پر امن اور دعوتی جدوجہد کو تیزتر کردینا چاہیے۔
مجلس ذکر حسین سے مفتی صبیح الحسن ہمدانی اور سید عطاء المنان بخاری نے بھی خطاب کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.