لاہور(پ ر) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر اورمجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے قادیانی سرغنے مرزامسروراحمد کی طرف سے” آئین پاکستان کو ختم “کرنے کے بیان کوقادیانی جماعت کی طرف سے پاکستان میں بغاوت پیداکرنے کے مترادف قراردیاہے اور کہاہے کہ مرزامسروراحمد کے یہ کہنے سے امت مسلمہ کا مو¿قف اورکھل کر سامنے آگیاہے کہ قادیانی آئین اور ریاست کے باغی ہیں ۔خالدچیمہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے قبل توہین رسالت کے سزایافتہ مجرم عبدالشکور قادیانی کی پراسراررہائی او رامریکہ بھیج کر صدر ٹرمپ سے ملاقات دراصل عمران خان کے دورہ امریکہ پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے ،جو ان شاءاللہ تعالیٰ ناکام ونامراد ہوگی ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ ربوہ کے رہائشی عبدالشکور چشمے والاجس کو پانچ سال سزاہوئی تھی کی پراسرار رہائی کیسے ہوئی اور کس کے دباﺅ پر اس کو امریکہ بھجوایا گیایہ بات منظر عام پر آنی چاہیے ۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ عمران خان کے دورہ امریکہ کی وجہ سے پاکستان اورامریکہ میں قادیانی ریشہ دوانیاں خطرناک حد تک بڑھی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ قادیانی 1974ءکی قرارداداقلیت کی وجہ سے دستور پاکستان اور پاکستان کےخلاف سازشیں کرکے اکھنڈبھارت کے لیے کا م رہے ہیں جس کی واضح دلیل یہ ہے کہ مرزامسرور احمد نے کہاہے کہ ہمار امرکز قادیان میں ہے ۔