مرزاغلام قادیانی کی عجائب گھر کے نام سے یادگارتعمیر خلاف قانون ہے : سید عطاء اللہ ثالث
مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنما سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں قادیانی جماعت کی طرف سے مرزا غلام قادیانی کی عجائب گھر کے نام سے یاد گار تعمیر کرنا امتناع قادیانیت ایکٹ کی رو سے خلاف قانون ہے ،وہ گزشتہ شام مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر موجود شخصیات وافراد سے گفتگو کررہے تھے ،اس موقع پر استاد اکرام الحق سرشار ،صہیب مرزا ،قاضی عبدالقدیر ،عبدالمنان معاویہ ،مولانا محمد سرفراز معاویہ ،رانا قمر الاسلام اور کئی دیگر حضرات بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور ردقادیانیت کے حوالے سے کسی قسم کی لچک پید انہیں کی جاسکتی ،کہ یہ مسئلہ جناب نبی کریم ﷺ کی منصبِ رسالت وختم نبوت کا ہے ،عبداللطیف خالد چیمہ نے اس موقع پر واضح کیا کہ اگر سیالکوٹ اور پنجاب کی انتظامیہ نے اس مسئلہ پر اسلامیان پاکستان کے ایمان وعقیدے کا لحاظ نہ رکھا تو کشیدگی بڑھے گی اور اس کی ذمہ داری قادیانیوں اور سرکاری انتظامیہ پر ہوگی ،انہوں نے کہا کہ اقبال منزل کے قریب کے سیالکوٹ کے وسط میں قادیانی ارتدادی تبلیغی اڈے کو اسلامیان سیالکوٹ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،انہوں نے سیالکوٹ کے ختم نبوت کے کارکنوں سے تازہ ترین صورتحال بھی معلوم کی،اور وکلاء کی طرف سے اس ضمن میں منظور کی جانے والی قردادوں کی مکمل تائید وحمایت کا مکمل اعلان کیا ،علاوہ ازیں مجلس احرار سلام چیچہ وطنی کے ناظم حکیم حافظ محمد قاسم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومتی اداروں میں قادیانیوں کے بڑھتے ہوئے اثر ونفوذ کے سامنے مشترکہ بند باندھنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر مکمل عمل درآمد کرائے ۔