تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مردان میں 12بے گناہ انسانوں کے قاتل ،انسان نہیں درندے ہیں. قائداحرارسید عطاء المہیمن بخاری

لاہور (پ ر)مجلس احرار اسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری ، نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ،جنرل سیکرٹری عبداللطیف خالد چیمہ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے مردان میں خود کش حملے اور پشاور میں حملے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مردان میں 12بے گناہ انسانوں کے قاتل ،انسان نہیں درندے ہیں اور اس قسم کی کاروائیاں کرنے والے مسلمان توکجا انسان کہلوانے کے بھی حق دار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں دہشت گردی اسلام اور وطن دشمن عناصر کی کاروائی میں بیرونی ہاتھ کو کسی طور پر بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کو عوام کے جان ومال کو یقینی بنانا چاہیے اور اس قسم کے حملوں کے ذمہ داروں اور ان کے سہولت کاروں کو ان کے انجام تک پہنچاناچاہیے ۔ انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے لیے دعا مغفرت کی ہے اور ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.