مذہبی قیادت کواسمبلی سے باہر رکھنانگران حکومت کاسیاہ کارنامہ ہے: میاں محمد اویس
لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمداویس نے کہاہے کہ الیکشن 2018ء میں مذہبی رہنماؤں کواسمبلی سے باہر رکھنانگران حکومت کاسیاہ کارنامہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ راتوں رات رزلٹ بدلے گئے تاکہ مذہبی قیادت اسمبلی میں نہ آسکے اس کی وجہ سے مذہبی اورسیاسی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔اس سے الیکشن میں دھاندلی کا الزام درست لگتا ہے اوربڑے قائدین کو ایک عام امیدوار کا شکست دینا بالکل ناممکن ہے ان اقدامات سے عوام میں بہت زیادہ اشتعال پایا جارہا ہے اور یہ تحریک کی صورت بھی اختیار کرسکتا ہے جوکہ ملک وقوم کے لئے کسی صورت فائدہ مند نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات میں کیا اس موقع پر مولانا قاری محمد یوسف احرار،حاجی محمد لطیف ،قاری محمد قاسم بلوچ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر ،ثاقب چودھری،قاضی حارث،حافظ محمد عثمان ،قاری محمد صفوان یوسف کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے۔