لاہور(پ ر)مجلس احرارا سلام پاکستان سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے ضروری مشاورت کے بعد مجلس احرار اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ایک ہنگامی اجلاس 25فروری جمعرات کو 9بجے صبح داربنی ہاشم ملتان میں طلب کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں آئندہ دستوری مدت تک کے لیے جماعت کے قائم مقام امیر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا اور بعض اہم تنظیمی فیصلے بھی کیے جائیں گے۔ مزید برآں مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ فروری، مارچ اور اپریل میں ملک بھر میں قائد احرار مولانا سید عطاء المہیمن بخاری کی یاد میں ختم نبوت کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا اور تحریک ختم نبوت کی جدوجہد کو مزید منظم کرنے کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کی جائیں گی۔