تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مجلس احرار کی عدالتی جیت، قادیانی ہر محاذ پر شکست سے دوچار ہوں گے: سید محمد کفیل بخاری

لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے قائدین اورمبلغین ختم نبوت نے کہا ہے کہ عدالتی محاذکی طرح قادیانی ہر محاذ پر شکست کھائیں گے اور عقیدۃ ختم نبوت کے تحفظ کی دینی اور آئینی جد و جہد آگے بڑھتی رہے گی ۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے جامع مسجد ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تلہ گنگ میں نماز جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کو نمائندگی نہ دینے کے خلاف شہداء فاوَنڈیشن اسلام آباد کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے جو رٹ پٹیشن خارج کی ہے اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ قادیانی ہر محاذ پر شکست سے دو چار ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام نے یہ عدالتی جنگ جیت کر ثابت کر دیا ہے کہ ہم آئین کی بالادستی اور قانونی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، جب کہ قادیانی اور قادیانی نواز حلقے آئین سے انحراف پر مبنی رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.