لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے شعبہ خدمت خلق کے مسؤل میاں محمد اویس نے بتایاہے کہ احرار نے اپنی روایات کے مطابق موجودہ وبائی مرض سے پیداشدہ صورت حال کے پیش نظر شعبہ خدمت خلق کومتحرک کردیاہے اور ابتدائی سطح پر لاہور،ملتان اور تلہ گنگ میں ریلیف پیکج تقسیم کرنا شروع کردیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس کام کو اور منظم کیاجائیگا۔میاں محمد اویس نے مجلس احراراسلام کی جملہ ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شعبہ خدمت خلق کو متحرک کریں اور ہرممکن مستحق اور متاثرہ لوگوں تک امدا د پہنچائیں کہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا یہ بہترین راستہ ہے۔