لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے کہاہے کہ جب تک افغانستان میں طالبان کو فریق بناکر ان سے امن مذاکرات نہیں کئے جاتے تب تک وہاں سے اچھی خبر نہیںآسکتی ۔مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام اور بھارتی مظالم کیخلاف آنے والے جمعہ کو یوم یک جہتی کشمیرکی پرزور تائید کرتے ہیں لیکن ہم پوری دنیامیں مسلمانوں پرہونے والے ظلم وستم کی مذمت بھی کرتے ہیں۔مجلس احراراسلام کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ودیگر رہنماؤں نے مجلس احراراسلام کی ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 6اپریل جمعہ کوپوری دنیاکے مظلوم مسلمانوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور خلیفہ ششم برحق سیدنا امیر معاویہؓ کے یوم وفات 22رجب کے موقع پر سیدنا معاویہؓ کی شاندار اورمثالی حکومت کے کارناموں پرروشنی ڈالیں اور یوم معاویہؓ کی مناسبت سے ان کی سیرت کا تذکرہ کریں۔