مجلس احرار اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ نے مشاورت کے بعد جے یو آئی کے آزادی مارچ اور متحدہ اپوزیشن کے مطالبات کی اصولی حمایت کا اعلان کیا ہے
مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مولانا سید عطاءالمھیمن بخاری ، سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ اور نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکمران دھاندلی زدہ اور نااہل ہیں – بیروزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ، معیشت تباہ اور ملک قرضوں میں جکڑ دیا گیا ہے – ناکام خارجہ پالیسی نے پاکستان اور کشمیر یوں کی جد و جہد آزادی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے – ملک کی نظریاتی شناخت، آئین کی اسلامی دفعات خصوصا تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت جیسے قوانین کو شدید خطرات لاحق ہیں – ان حالات میں آزادی مارچ ملکی مفاد میں اہم ترین پیش قدمی ہے – مولانا سید عطاءالمھیمن بخاری نے کہا کہ میری دعائیں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہیں –