چیچہ وطنی (پ ر) مرکزی انجمن تاجران چیچہ وطنی کے زیر اہتمام شہداء ختم نبوت چوک میں عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا اور ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا، اس آل پارٹیز اجتماع سے اسسٹنٹ کمشنرشاہد ندیم رانا، چیف آفیسر بلدیہ پیام غنی، ایس ایچ او سٹی زید انجم، تحریک انصاف کے رہنما رائے محمد مرتضی اقبال خاں، مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، حافظ ساجد محمود، جماعت اسلامی کے رہنما خان حق نواز درانی، فیض میراں، ضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پیر جی عزیز الرحمن، تحریک لبیک کے رہنماء قاری محمد شکیل، تحریک احساس کے رہنما راؤ زبیراسلم، محمد حارث دانش، محمد صہیب چیمہ، حافظ محمد عابد مسعود ڈوگر، حکیم حافظ محمد قاسم، راشد سعید ایڈووکیٹ، محمد آصف سعید، مفتی ظہیر الدین بابر، محمد یوسف جمال ٹکا، محمدعثمان چیمہ، ڈاکٹر محمد زبیراور کئی دیگر رہنماؤں نے شرکت وخطاب کیا۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی کشمیر کی تحریک 1931ء میں مجلس احرار کے پلیٹ فارم سے چلائی گئی۔ مجلس احرار کا رضاکار الہی بخش چنیوٹی تحریک آزادی کشمیر کا پہلا شہید تھا۔ اس تحریک میں 50 ہزار احرار رضاکاروں کو گرفتار کیا گیا۔ مجلس احرار شہداء کشمیر کی وارث ہے۔