مجلس احرار اسلام لاہورکے زیراہتمام 3مارچ اتوار کو بعدنماز مغرب”سالانہ شہدائے ختم نبوت کانفرنس“ ایوان احرار نیومسلم ٹاﺅن لاہور میںامیرمرکزیہ سید عطاءالمہیمن بخاری کی زیر سرپرستی تزک واحتشام کے ساتھ منعقدہورہی ہے جس میں مولانافضل الرحیم اشرفی ،مولانامحب النبی ،مولانازاہدالراشدی ، مفتی شیرمحمد علوی، سید محمد کفیل بخاری ، عبداللطیف خالد چیمہ ،مولانا محمد امجد خان ، سیدعطاءاللہ شاہ ثالث ، سید ضیاءاللہ بخاری ، قاری زواربہادر ، عبدالشکور حقانی ،قاری علیم الدین شاکر ، میاں محمد عفان ، قاری محمد رفیق نفیسی ،میاں محمد اویس ، مولاناعزیزالرحمن ، قاری مومن شاہ ،قاری محمد یوسف احرار ، مولانامحمد اسلم ندیم ، حاجی محمد لطیف ، مولانا فداءالرحمن ، ڈاکٹر ضیاءالحق قمر،قاری محمد قاسم بلوچ، ڈاکٹرشاہد کاشمیری ، محمد ایوب بٹ ، چودھر ی افتخاراحمد بھٹہ اور دیگر مذہبی وسیا سی رہنما ،وکلاء،دانشوراور طلبہ شرکت و خطاب کریں گے کانفرنس کے منتظم میاں محمد اویس نے بتایاہے کہ انتظامات کے لیے مختلف انتظامی کمیٹیاںتشکیل دی گئی ہیں ملک کے موجودہ حالات کے مطابق سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں انہوںنے کہاکہ تحریک مقدس تحفظ ختم نبوت 1953ءکے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف مقامات پر ختم نبوت کانفرنسوں کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے انہوںنے کہاکہ دس ہزار شہدائے ختم نبوت 1953ءنے اپنے خون سے ایک ایسی لکیر کھینچ دی تھی جس نے کفر واسلام کا فرق واضح کردیاتھا آخر کار قادیانی 7ستمبر 1974ءکو پارلیمنٹ کے فلور پر غیر مسلم اقلیت قرار پائے جبکہ 26اپریل 1984ءکو امتناع قادیانیت ایکٹ جاری ہوا انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کانفرنس میں امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد جیسے مطالبات دہرائے جائیں گے اور تحریک ختم نبوت کی جدوجہد کوہرحال میں جاری رکھاجائے گا انہوںنے کہاکہ قادیانی فتنہ مذہبی اور سیاسی طورپراسلام اورمسلمانوں کے لیے زہر قاتل کی حیثیت رکھتاہے اس فتنہ کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے عناصراور سیاستدان دینی غیرت وحمیت سے عاری ہیں انہوںنے کہاکہ ہمارے ایٹمی اثاثوں کی مخبری آنجہانی ڈاکٹرعبدالسلام قادیانی نے امریکہ کے پاس کی تھی اورآج بھی اسلام اور وطن کے دشمنوں کا اصل ٹارگٹ ہمارے ایٹمی اثاثے ہی ہیں انہوںنے کہاکہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور انڈیا اپنی دھمکیوں سے اسے ڈرانہیںسکتا ہماری بہادرفوج جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنا خوب جانتی ہے ۔