تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مجلس احرار آزادی مارچ میں شریک، لاہور میں استقبال کریں گے: میاں محمد اویس

مجلس احراراسلام لاہور نے آزادی مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ مجلس احراراسلام لاہورکی قیادت مولانا فضل الرحمن کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے قافلہ آزادی مارچ میں بھر پورشرکت کرے گی ،میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار،حاجی محمدلطیف ،قاری محمدقاسم بلوچ اوردیگر نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ آزادی مارچ میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔میاں محمداویس نے کہاہے کہ عمران خان کے دوراقتدار میں قادیانیوں کی ارتدادی سرگرمیاں بڑھی ہیں جوکہ تشویش ناک ہے ،گستاخ رسول آسیہ ملعونہ کو رہاکرنا اور بیرون ممالک جاکر اس پر فخر کرنا کہ میںنے آسیہ کو محفوظ طریقے سے باہر بھجوایاہے انتہائی افسوسناک ہے ایسی حکومت کو گھربھیجنا اب ضروری ہوگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے عام آدمی کا جینا اجیرن کردیاہے بے روزگاری بڑھی ہے اورکاروبارتباہ ہوکررہ گئے ہیں معیشت کی بربادی ،ملکی کرنسی کا بیڑاغرق کردیاگیاہے ،عوام اب ایسی حکومت سے جان چھڑانا چاہتی ہے ،انہوںنے کہاکہ مولانافضل الرحمن کے آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے مجلس احراراسلام پاکستان کی مرکزی قیادت نے آزادی مارچ کااصولی حمایت کا اعلان کردیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.